Barbaroslar Episode 8 Review

 اچھا جناب... تو بات کرتے ہیں #باربروسلار کی ایک شاندار اور جاندار قسط نمبر 8 کے متعلق... 




باقی اقساط کی مناسبت سے یہ قسط بہت زیادہ مسحور کن رہی۔ یوں لگ رہا ہے کہ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھ رہی ہے، باربروسلار کے مناظر میں جان آتا جارہا ہے۔ تفصیل میں نہیں، مختصراً حالیہ قسط پر نگاہ ڈال لیں گے۔


سب سے پہلے تو یہ بات اچھے سے ذہن نشین کرنی چاہیے کہ یعقوب آغا کے تمام بیٹے یہ صلاحیت اچھی طرح رکھتے ہیں کہ اکیلے پورے صلیبی لشکر کو مات دے کر اپنے لیے راستہ بنا کر کہیں سے بھی نکل جائیں۔ جس طرح سب سوچ رہے تھے کہ عروج اور حضر کو کون بچائے گا، کسی نے بھی نہیں بلکہ انھوں نے خود کو (اپنی قابلیت کے ذریعے) خود ہی کفار کے چنگل سے آزاد کردیا۔


دوسری اہم بات جو اس قسط کے حوالے سے اچھی لگی وہ یہ کہ قسط میں موجود کچھ اضافی بندوں کا خاتمہ۔ عروج آغا کے دو سپاہی جو تقریباً نہ ہونے کے برابر تھے، یورگو اور سب سے بڑھ کر دسپینا کی حماقت سے بالآخر نجات مل ہی گئی۔ 🤧



ایک اور مزے کی بات، پیترو کے ساتھی "دئیگو" کی ذہانت... اگر تو وہ ایزابیل کا بھائی نہیں تو کافی خطرناک دشمن ثابت ہوسکتا ہے۔


اچھا... شائقین کیلئے سب سے خوشی کی بات یہ کہ اب #سلطنتِ_عثمانیہ کی بحریہ بھی یعقوب آغا کے بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ہے... #براق_رئیس کی انٹری نے کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔


عروج آغا کی لیڈر شپ... جس کے نیچے اب یعقوب آغا کے سارے چھوٹے بڑے بیٹے عروج کے سپاہی بن گئے ہیں... اور اس بات کی پچھلی اقساط میں کمی تھی جہاں اسحاق آغا کو عروج آغا سے مکمل جدا کرلیا گیا تھا.. 


ہاں اہم بات یہ کہ اس قسط کے جنگی مناظر بہت بہت بہت مضبوط تھے۔ فلمانے کے لحاظ سے بھی اور جنگ کے لحاظ سے بھی.... جس طرح عروج آغا کے سپاہیوں نے آخر میں (براق رئیس کے پہنچنے سے پہلے) اکیلے پورے صلیبی لشکر کو تہس نہس کردیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔


اور سب سے آخر میں، مغرور "رادکو" کا خاتمہ اور حد سے زیادہ بولنے والے پیترو کو ان کے اوقات یاد دلانا (پیترو شاید جلد ہی نکال لیا جائے گا)۔ 🙂🙂


اُوور آل... باربروسلار کی یہ قسط کافی شاندار رہی... ایک تو اضافی وقت جو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک جانے میں لگ جاتا تھا، وہ ختم کردیا گیا اور مناظر جلدی جلدی تبدیل ہوتے رہے۔ اس کے علاوہ سسپنس بڑھنے کیساتھ ساتھ ہم نے "عروج رئيس" کا نام بھی پہلی بار (اسحاق آغا) کی زبان سے سن لیا۔ عروج رئیس اور ان کے سپاہیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت نے بھی کافی ناظرین کو حیران کردیا... اور درویش بابا کی تو کیا ہی کہنے!! ❤️❤️


#Barbaroslar #BarbaroslarReview

Post a Comment

0 Comments